Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
میٹا کمپنی کے مالک مارک زکر برگ نے پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کے نئے فیچر لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ سے اعلان کیا ہے کہ کمیونٹیز نامی یہ فیچر رواں سال کے اختتام تک صارفین کو مہیا ہو گا۔
زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یکساں نوعیت کے مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھتے ہوئے بامقصد اور مفید رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
جیسا کہ ایک ’’اسکول کمیونٹی‘‘ کے تحت وہ تمام گروپس اور افراد اکٹھے کیے جاسکتے ہیں جن کا تعلق کسی خاص اسکول کی مختلف جماعتوں اور شعبوں سے ہو۔
اس کمیونٹی کے ذریعے عمومی نوعیت کے اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں اور اسکول کے مختلف شعبوں کو ایک دوسرے سے مربوط بھی کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرز پر محلہ کمیٹی یا دفتری امور سے متعلق کمیونٹیز بھی تخلیق کی جاسکتی ہیں اور کام میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔