سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ سکواڈ چھوڑ دیا

Share your love
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہونے سے پہلے  ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیوز ڈیسک (مورخہ 22 اپریل 2022)

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ٹیسٹ اسکواڈ کو چھوڑ کر پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ  کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے لاہور میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قومی ٹیم کے سلامی بیٹر عبداللہ شفیق اور امام الحق کل 78 رنز پر پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

Share your love
Urdu Feed

Urdu Feed

Urdu Feed is a news and entertainment website, Which shares Urdu news, poetry, quotes, jobs and other information. Follow us for the latest news and updates.

Articles: 85